Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ٹپو نے ببیتا جی سے منگنی کرلی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے جیٹھا لال میمز شیئر کرنا شروع کردیں
شائع 14 مارچ 2024 07:33pm

تین سال قبل 2021 میں مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ سیریل ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے کردار ”ببیتا جی“ (36 سالہ منمن دتہ) اور ”ٹپو“ (27 سالہ راج انادکت) کے افئیر کی خبریں خوب وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ نے میڈیا کے ساتھ ساتھ عام لوگوں پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ’آج میں اپنے آپ کو ہندوستان کی بیٹی کہنے میں شرمندہ محسوس کر رہی ہوں‘۔

اب تین سال بعد ایک نئی بھارتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ببیتا اور ٹپو نے حال ہی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”نیوز 18“ نے ذرائع کے حواکے سے دعویٰ کیا کہ ’منگنی کچھ دن پہلے ہی ہوئی تھی۔ دونوں نے بظاہر وڈودرا (گجرات) میں انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ منمن اور راج کے گھر والوں نے ان کے رشتے کو قبول کر لیا ہے اور وہ بھی تقریب میں موجود تھے‘۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’جب سے راج نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں شمولیت اختیار کی ہے تب سے وہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ سیٹ پر موجود ہر کوئی اس کے بارے میں جانتا تھا۔ درحقیقت، کچھ لوگوں کو یقین تھا کہ منمن اور راج بالآخر شادی کر لیں گے۔ لہذا، یہ حیران کن نہیں ہے کہ وہ اب منگنی کر رہے ہیں‘۔

دونوں کی مبینہ منگنی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر بہت سے لوگوں نے جیٹھا لال میمز شیئر کیں۔

قبل ازیں، منمن نے اپنے ایک بیان میں راج سے ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ، ’مجھے آپ سے بہت بہتر توقعات تھیں۔ لیکن آپ نے کمنٹ سیکشن میں جو گندگی کی بارش کی ہے، یہاں تک کہ نام نہاد ’لیٹریٹ‘ والوں سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم کتنے رجعت پسند معاشرہ ہیں۔ عورتیں آپ کے طنز و مزاح کی وجہ سے مسلسل عمر کی شرمندگی اور بدتمیزی برداشت کرتی ہیں اور مائیں شرمندہ ہوتی ہیں۔ چاہے آپ کا مزاق کسی کو ذہنی خرابی کے کنارے پر ہی کیوں نہ لے جائے آپ کو پرواہ نہیں، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے میں مجھے 13 سال لگے اور آپ کو میری عزت کو تار تار کرنے میں 13 منٹ نہیں لگے۔ اس لیے اگلی بار جب کوئی طبی لحاظ سے افسردہ ہو یا اپنی جان لینے پر مجبور ہو تو رکیں اور سوچیں کہ کہیں یہ آپ کے الفاظ تو نہیں جنہوں نے اس شخص کو اس نہج تک پہنچایا‘؟

راج نے بھی ان رپورٹوں کی مذمت کی تھی جس میں کہا گیا تھا، ’جو بھی میرے بارے میں مسلسل لکھ رہا ہے، ان اثرات کے بارے میں سوچیں جو میری زندگی میں آپ کی ’کُکڈ اپ‘ (جھوٹی) کہانیوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں اور وہ بھی میری رضامندی کے بغیر میری زندگی کے بارے میں۔ وہاں موجود تمام تخلیقی لوگ براہ کرم اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کہیں اور چینلائز کریں یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ خدا ان کو عقل سلیم عطا فرمائے۔‘

Tappu Babita Engagement

Munmun Datta

Raj Anadikt

Tarak Mehta Ka Ulta Chashma

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div