Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رواں کا پہلا پولیو کیس بلوچستان میں رپورٹ

3 سال بعد بلوچستان میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے
شائع 14 مارچ 2024 08:43pm

پاکستان میں 2024 کا پولیو کا پہلا کیس بلوچستان میں رپورٹ ہوا ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق موجودہ پولیو کیس رواں سال کا پولیو کا پہلا کیس ہے جبکہ 3 سال بعد بلوچستان میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگی، 22فروری کو بخار اور کمزوری کی شکایت پر ڈھائی سالہ بچے کے ٹیسٹ کرائےگئے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔

پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

بلوچستان

Polio

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div