Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دوسری شادی کرنے والے کو 7 ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے، فیملی کورٹ لاہور
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2024 04:27pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

فیملی کورٹ لاہور نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنادی۔

بیوی سے تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

Marriage

child marriages

Love Scam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div