سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

نماز جنازہ کل ریاض میں ادا کی جائے گی
شائع 16 مارچ 2024 10:21pm

سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی الفہدہ بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔

سعودی ایوان شاہی نے متوفیہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

Saudi Arabia