Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

برف پوش پہاڑوں کی چوٹی پر افطار کا اپنا ہی مزہ

رمضان میں بھی 'مالم جبہ' سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2024 02:18pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بلند و بالا برف پوش پہاڑوں کی چوٹی پر برف میں سیاحوں کی افطار پارٹی کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔

سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ ، رمضان کے مہینے میں بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سیاح یخ موسم سے مزے لینے میں مصروف ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے ، ٹھنڈ کی وجہ سے روزہ بھی آرام سے گزر جاتا ہے۔

دن بھر روزے میں گزارنے کے بعد جب افطار کا وقت آیا تو ، سیاح پہلی بار برفیلے ماحول میں بیٹھ کر افطاری سے خوب محظوظ ہوئے۔

 سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاح افطار کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاح افطار کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

سیاح کہتے ہیں برف میں افطاری کا الگ ہی مزہ ہے۔

سیاحوں نے مختلف قسم کے کھابوں پر خوب ہاتھ صاف کئے۔

 سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ کا دل کش نظارہ۔ تصویر بذریعہ مصنف
سوات کے برف پوش سیاحتی مقام مالم جبہ کا دل کش نظارہ۔ تصویر بذریعہ مصنف

انتظامیہ سمجھتی ہے کہ برف میں افطاری سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Met Office

Swat

tourists

Heavy Snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div