Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کی خاتون وزیر خارجہ نے سہیلی سے شادی کر لی

وزیر خارجہ کی 2 بیٹیاں بھی ہیں
شائع 17 مارچ 2024 05:18pm
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/پینی وانگ
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/پینی وانگ

آسٹریلیا کی خاتون وزیرخارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ سہیلی سے آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں شادی کر لی ہے۔

55 سالہ پینی وانگ پہلی ایشیائی خاتون ہیں، جنہیں آسٹریلوی کیبنٹ میں اہم عہدہ ملا۔

انسٹاگرام پر وزیر خارجہ کی جانب سے شادی کی تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی تھیں۔

آسٹریلین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم دن کو ہمارے ساتھ منانے کے لیے ہمارے درمیان ہماری فیملی اور دوست احباب موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو آسٹریلوی وزیر خارجہ اپنی سہیلی سوفی اللواچ کے ساتھ ایڈیلیڈ ہلز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

دونوں 2006 سے دوست ہیں اور جوڑے کی 2 جوان بیٹیاں بھی ہیں، بڑی بیٹی 11 سالہ الیگزینڈرا ہے جبکہ دوسری بیٹی 8 سالہ ہینا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ پینی وانگ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی دکھائی دیتی رہی ہیں۔

جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستی اور ان کی شادی کا قانون لایا گیا تھا، جسے بعدازاں قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔

Marriage

LGBT

Austrailians

Austrailian Foriegn minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div