Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شرجیل میمن کا کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان

الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
شائع 18 مارچ 2024 04:00pm

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا ہے، رمضان کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے جبکہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں، 18اپریل سے روٹ نمبر1اور9میں کارڈ سسٹم متعارف کرانے جارہے ہیں، 18اپریل کو بس سروس کے لیے پری پیڈ کارڈ لانچ کررہے ہیں، پری پیڈ کارڈ گرین لائن،اورنج لائن کے لیے بھی استعمال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے، اس کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں، نگراں حکومت میں پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میرپورخاص کے حوالے سے بھی اعلان کیا اور کہا کہ میرپورخاص میں بھی پیپلز سروس بسیں چلائیں جائیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے خاص ہدایات دی ہیں کہ ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر پر فوکس کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، منشیات کی لعنت کو ختم کرنا ہے ۔

karachi

Sharjeel Memon

new buses

transport minister sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div