Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ2، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور اردن کے درمیان میچز 21 اور 26 مارچ کو شیڈول ہے۔
شائع 18 مارچ 2024 08:01pm

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ کے دو میچز کیلئے پی ایف ایف نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان اور اردن کے میچ 21 اور 26 مارچ کو شیڈول ہیں۔

دو میچز کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف،حسن علی اور عبدالباسط شامل ہونگے۔

ڈیفینڈرز میں عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسٰی اور حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل اور محمد عدیل اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ مڈفیلڈرز میں راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی،رجب علی،علی عزیر شائق دوست، عبدالصمد، فارورڈز ، فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس شامل ہونگے۔

اردن کے کھلاڑی کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا، غیر ملکی تربیتی سیشن جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوا۔

پاکستان اور اردن کا ہوم میچ 21 مارچ کواسلام آباد میں شیڈول ہے۔ میچ دوپہر 2 بجے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ اردن میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

FIFA

FIFA world cup

Pakistan Football Federation

World Football Organization

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div