Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رمضان اسپیشل: آج افطار میں کرسپی پوٹیٹو چیز بالز سے لطف اندوز ہوں

یہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں
شائع 19 مارچ 2024 12:37pm

کرسپی پوٹیٹو چیز بالز مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش اسنیک بھی ہے۔ اس لiے اسے افطاری میں اپنے دستر خوان کا حصہ بنائیں اور مزے لے لے کر کھائیں ۔

اجزاء

آلو ، آدھا کلو ،ابلے ہوئے اور پسے ہوئے ۔نمک ،حسب ذائقہ ۔پسی لال مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ پسی ہوئی کالی مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔ چکن پاوڈر، آدھا چائے کا چمچ ۔ پسا ہوا دھنیا پاوڈر ، آدھا چائے کا چمچ ۔ پسا ہوا زیرہ ،آدھا چائے کا چمچ ۔دھنیا ، آدھا کپ چوپ کیا ہوا ۔ چیدر چیز ،آدھا کپ کدو کش کی ہوئی ۔ موزریلا چیز, آدھا کپ کدو کش کیا ہوا ۔ کارن فلور، دو کھانے کے چمچ۔

کوٹنگ کے لئے

میدہ دو کھانے کے چمچ ۔ کارن فور، دوکھانے کے چمچ ۔ بریڈ کرمبز ، حسب ضرورت ۔

ترکیب

ایک پیالے میں پسے ہوئے آلو ، نمک ، پسی ہوئی لال مرچ ، پسی ہوئی کالی مرچ ، چکن پاوڈر ،پسا ہو دھنیا پاوڈر ، پسا ہوازیرہ، چوپ کیا ہوا دھنیا ، کارن فلور ،کدوکش کی ہوئی چیدر چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

ایک کپ میں میدہ اور کارن فلور کو پانی کے ساتھ مکس کر کے پتلا پیسٹ بنا لیں ۔

اب تھوڑا تھوڑا مکسچر ہاتھ میں لےکر اس میں تھوڑی سی موزریلا چیز ڈال دیں ۔

اب انہیں بال کی شکل دے کر پیسٹ میں ڈبوتی جائیں اور پھر بریڈ کرمبز سے کوٹنگ کر لیں ۔

تمام بالز اسی طرح بنا لیں۔اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔اور آدھے گھنٹے بعد ڈپ فرئی کر لیں ۔

کرسپی پوٹیٹو چیز بالز کو کیچپ کے ساتھ سرو کریں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan especial

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div