Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

جناح ہاؤس حملہ کیس: اسد عمر سمیت 79 ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی
شائع 19 مارچ 2024 02:56pm

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

زین قریشی سمیت دیگر ملزمان حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسد عمراور گرفتار پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر، پی ٹی آئی رہنماؤں زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر تھانہ سرور روڈ میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پرحملےکا مقدمہ درج ہے۔

یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات کی سماعت کی ۔

عدالت نے یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر کھی ہیں۔

یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ان پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی بہنوں، حماد اظہر سمیت 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

یاسمین راشد نے دہشتگردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا اقدام چیلنج کردیا

asad umar

ATC

lahore

Bail

Yasmeen Rashid

pti leaders

Yasmin Rashid

atc lahore

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

9 May Cases