Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ہرنائی: کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، 12 مزدور جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 12:07pm
ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے کے باعث بیٹھ گئی۔۔۔ فائل فوٹو
ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے کے باعث بیٹھ گئی۔۔۔ فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، دس کان کن پھنس گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

منگل کو ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن نیں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود دس کان کن ملبے تلے دب گیے تھے جنکی مدد کے لئے آٹھ افراد کان میں اترے لیکن وہ بھی پھنس گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کم گہرائی میں پھنسے 8 افراد کو جلد ہی باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ہدایت کی تھی کہ پی ڈی ایم اے اورانتظامیہ ریسکیو آپریشن تیز کریں۔

انھوں نے کہا تھا کہ ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ریسکیو آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلوچستان

rescue operation

Coal mine blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div