Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مقررہ حد سے تجاوز: سدھو موسے والا کے بھائی کی پیدائش پر حکومت والد کو ہراساں کرنے لگی

دستاویزات طلب کرکے کہا جارہا ہے بچے کو قانونی ثابت کرو، بالکور سنگھ کا انٹرویو
شائع 20 مارچ 2024 10:21am

عالمِ شباب میں قتل کردیے جانے والے بھارتی پنجاب کے گلوکار شُبھ دیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے بھارتی پنجاب کی حکومت پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بالکور سنگھ نے بتایا کہ بھگونت سنگھ مان کی قیادت میں قائم پنجاب حکومت نومولود کے حوالے سے دستاویزات طلب کرکے کہہ رہی ہے کہ بچے کو قانونی ثابت کرو۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں تین دن قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ بڑھاپے کے باعث سدھو موسے والا کے والدین نے اِن وائٹرو فرٹیلائزیشن کا طریقہ اپنایا۔

دسمبر 2021 میں نافذ کیے گئے ایک قانون کے تحت حکومت نے اس تکنیک سے ولادت کے لیے خواتین کی آخری حد 50 اور مردوں کے لیے 55 سال مقرر کی تھی۔

سدھو موسے والا کے والد نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ اُسے اور اُس کی بیوی کو متعلقہ پراسیجر کے تحت علاج مکمل کرنے دیا جائے۔ متعلقہ قانون کے تحت خواتین کے لیے عمر کی حد اس لیے کم رکھی گئی ہے کہ وہ بڑی عمر میں تولیدی مراحل سے گزرنے میں مشکلات محسوس کرتی ہیں اور یوں طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

سندھو موسے والا کے والد کی طرف سے انسٹا گرام کی پوسٹ پر مقتول گلوکار کے پرستاروں نے بھارتی پنجاب کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Harrasment

SIDHU MUSEWALA

BALKAUR SINGH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div