Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

مریم نواز نے والد سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کس حیثیت سے کروائی؟ ڈاکٹریاسمین راشد

مریم نواز بتانا چاہتی ہے کہ میرا خاندان آئین وقانون سے بالاتر ہے، ڈاکٹریاسمین راشد کا جیل سےخط
شائع 20 مارچ 2024 05:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹٰی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد نےجیل سے لکھے گئے خط میں عدالیہ سے سوال کر ڈالے، لکھا کہ مریم نواز نے والد نواز شریف سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کس حیثیت میں کروائی ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کوبادشاہت کی طرز پر چلارہی ہے۔

یاسمین راشد نے خط میں لکھا کہ مریم کے والد نے کس حیثیت میں میٹنگ کی صدارت کی، نواز شریف ایک متنازعہ ممبر قومی اسمبلی ہیں، اُن کی قومی اسمبلی کی متنازعہ سیٹ کا کیس عدالتوں میں ہے، جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انھوں نے اجلاس کی صدارت کس حیثیت سے کی۔

یاسمین راشدنے کہا کہ مریم نواز بتانا چاہتی ہے کہ میرا خاندان آئین وقانون سے بالاتر ہے ،مریم نواز اپنی کہی بات کہ ہم حکمران خاندان ہیں، سچ ثابت کررہی ہیں ۔

یاسمین راشد کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعلی کےپی کےوارنٹ گرفتاری،صوبوں میں تصادم پیدا کرنےکی کوشش کی گئی، ملک میں افراتفری ، بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال ہے، عدلیہ سے امید ہےکہ وہ ان حالات پرنوٹس لیں گے۔

pti

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid

Adiyala Jail