Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر زرداری

آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 07:40pm
اے  پی پی
اے پی پی

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا سے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مقیم جاپانی آٹوموبائل کمپنیوں کو پاکستان سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستان میں اپنا کام شروع کریں۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک سٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے اور جاپانی کمپنیاں ان ممکنہ شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Asif Ali Zardari

Japan

President Asif Ali Zardari

Japanese ambassador

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div