Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خوبصورت آواز کے ساتھ نعت پڑھنے والے پولیس کانسٹیبل قیصر زمان

سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے قیصر زمان ان دنوں اٹلری میدان تھاتے میں تعینات ہیں
شائع 20 مارچ 2024 09:53pm
Video of Naat in beautiful voice of Sindh Police constable Qaiser Zaman has gone viral - Aaj News

سوشل میڈیا پر اپنے شگفتہ انداز اور خوبصورت آواز کے ساتھ نعت رسول ﷺ سے مقبول ہونے والے قیصر زمان عباسی کہتے ہیں حضور ﷺ کی شان میں نعت پڑھنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ پولیس کے کانسٹیبل قیصر زمان عباسی کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی نعت پڑھنے کا شوق تھا لیکن پولیس میں آنے کے بعد یہ موقع ملا ۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 پولیس ڈیپارمنٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں پہلی مرتبہ موقع ملا جب وہاں نعت پڑھی تو سب نے سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کی جانب سے بھی میری حوصلہ افذائی کی گئی اور سراہا گیا۔ میرے لیے اپنے فرض کی ادائیگی اور حضور ﷺ کے تعریف بیان کرنا دونوں روحانیت کا باعث ہے دونوں ایسے کام ہیں جس سے روح کو سکون ملتا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں اپنے فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے ۔

Qaiser zaman

Police constable naat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div