Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال عمل مکمل، آج سے اپیلیں دائر کی جائیں گی

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 2 اپریل کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
شائع 21 مارچ 2024 10:55am

سینٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج سے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظورہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 25 مارچ تک نمٹایا جائے گا۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 27 مارچ کوآویزاں کی جائے گی۔

سلام آباد کی نشستوں کیلئے جسٹس ثمن رفت امتیازکوٹربیونل جج بنایا گیا جبکہ پنجاب کیلئے جسٹس شاہد بلال حسن ، سندھ کیلئے جسٹس احسن اقبال چوہدری ، خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

بلوچستان کیلئے جسٹس اعجازسواتی اور جسٹس نذیر احمد پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونلز مقررکیا گیا ہے۔

اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے جب کے بعد 27 مارچ کوحتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div