Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مریم نواز کی پنجاب اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو اور ایڈوائزری کونسل بنانے کی منظوری

کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت
شائع 22 مارچ 2024 04:53pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو اور ایڈوائزری کونسل بنانے کی منظوری دے دی جبکہ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کے لیے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سابق سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، جس میں سابق کھلاڑی اور طلباء ممبر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کے لیے ملکی اور غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اجلاس میں 91 حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈز بنانے پر اتفاق ہوا، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ اور دیگر ڈویلپمنٹ امور کے لیے اسپیشل پلاننگ یونٹ بنے گا اور گھوسٹ ملازمین کی شناخت کے لیے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ میں بائیو میٹرک حاضری کی پابندی پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر کھیل اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا، سیکرٹری سپورٹس نے محکمہ کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں مریم نواز نے بتایاکہ مجھے کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، کھیلوں کی بحالی چاہتی ہوں اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ نوجوانوں کے پاس مواقع کی کمی ہے جس سے نشہ کی طرف راغب ہورہے ہیں، نوجوان طبقے کےلئےکھیلوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور بحال کیا جائے، ہاکی کے مقابلے کروائے جائیں، ہمارا قومی کھیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے جتنے فنڈز کی ضرورت ہو وہ ملیں گے، سپورٹس اینڈوومنٹ فنڈ 2 ارب روپے سے قائم ہوگا، جس کے فنڈ کے لیے مزید 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے باسکٹ بال کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل کرنے اورسپورٹس سہولیات کی حفاظت کے لیے مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں جگہ نہ ہونے سے سکولوں سے کھیل ختم ہو گئے، انہوں نے پرویز رشید کو ہدایت کی کہ یو سی لیول پر بچوں کو کھیلوں کی سہولت ملنی چاہئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے اسپورٹس کیمپس لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری اور پائیدار اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو فوکل پرسن مقر کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے سدباب پرکام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرزکی ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہاایف سی ڈی اوکے تعاون سے تعلیم اورصحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئےگی۔

تعلیم کے معیار اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لانےکی ضرورت ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس، برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور پائیدار اقدامات کے لئے اشتراک کار کے جذبے کو سراہا۔

اجلاس میں ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، موسمیاتی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری اور پائیداراقدامات کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب فوکل پرسن مقرکردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے سدباب پرکام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرزکی ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئےگی۔

pti

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div