Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

قیدی نمبر 804 کی پشاور چپل بنانے والے چاچا نور دین کو صدارتی ایوارڈ مل گیا

حال ہی میں نور دین نے قیدی نمبر 804 والی پشاور چپل بنائی ہے
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 08:41pm

23 مارچ کے دن پاکستان کی معروف شخصیات کو ایوان صدر سمیت صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں اعزازات سے نوازا گیا ہے، ان افراد میں پشاوری چپل بنانے والے چاچا نور دین بھی شامل ہیں جنہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چاچا نور دین کا تعلق پشاور سے ہے، جنہیں ان کے ہُنر کی بدولت صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، چاچا نور دین اپنی ”کپتان چپل“ کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹتے ہیں۔

پشاوری چپل سے شہرت پانے والے نور دین نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے بھی چپل تیار کی ہے، اس چپل کا نام انہوں نے ”قیدی 804“ رکھا ہے۔

نور دین کا آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ یہ چپل خان صاحب کو پیش کریں گے، اگر وہ جیل سے نہ واپس آئے تو وہ یہ چپل انہیں دینے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

اس چپل کی قیمت 25 ہزار روپے ہے، جبکہ عوام کے لیے بھی مزید ایسی ہی 804 والی چپل بنائی جائے گی، تاہم اس کی قیمت کم ہوگی۔

واضح رہے معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی پشاوری چپل کے شوقین ہیں، اور ان کے لیے بھی ان کے کزن چاچا نور دین کی بنائی گئی پشاوری چپل بھجواتے رہے ہیں۔

Presidential Award

peshawri chappal

804