Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

سانحہ ماسکو پر آج روس بھر میں یوم سوگ

پکڑے گئے ملزمان یوکرین فرار ہو رہے تھے، روسی صدر
شائع 24 مارچ 2024 07:58am

سانحہ ماسکو پر آج روس بھر میں یوم سوگ ہے۔ گزشتہ روز کنسرٹ ہال پر حملے میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو چالیس زخمی ہوگئے تھے۔

ماسکو کنسرٹ پر حملہ آور 4 شوٹرز سمیت 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان یوکرین فرار ہو رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین نے ملزمان کو سرحد پار کرانے کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو سخت سزا دیں گے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہوا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

Russian President

Russia Attack

Russia Ukraine War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div