Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈیڑھ سال مشکل ہے، پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، رانا تنویر

امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے، وفاقی وزیر
شائع 24 مارچ 2024 12:05pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال مشکل ہے پھر مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر حسین نے کہا کہ رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا۔ رمضان نگہبان پیکج میں 19اشیا دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہے رمضان کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا، سبسڈی بڑھا کر وافر مقدار میں لوگوں تک یہ سہولت فراہم کی جائے۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div