Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

’آقائے دو جہاں ﷺ کا شہر، ہمارے دلوں میں رہتا ہے‘

قومی کھلاڑی نسیم شاہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں
شائع 24 مارچ 2024 01:28pm

پاکستان سپُر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے معروف بالر نسیم شاہ پورے ٹورنامنٹ میں اپنے دلچسپ انداز اور کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے تھے۔

تاہم اب کھلاڑی عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

حال ہی میں نسیم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو ایکس پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کھلاڑی سعودی عرب کے شہر میں موجود ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کے صحن مبارک کی اس ویڈیو میں کھلاڑی سفید رنگ کی شلوار کمیز پہنے موجود ہیں۔

جبکہ پوسٹ میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مدینہ صرف ایک مقام نہیں ہے، بلکہ یہ ایک احساس ہے، جو کہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہے گا۔

ساتھ ہی کھلاڑی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ! تیری بے حساب رحمتوں اور برکتوں پر تیرا شکریہ۔

جبکہ ایک قومی کھلاڑی افتخار احمد نے شئیر کی تھی، جس میں دوران سفر امام الحق اور نسیم شاہ نعت خوانی کا مظاہرہ کر رہے تھے، جبکہ دونوں کھلاڑی دیگر کھلاڑیوں کت سفر کو مزید خاص بنا رہے تھے۔

Saudi Arabia

social media

umrah

Naseem shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div