Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی رائٹس مل گئے

کمپنیوں کے پاس ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کے نشریاتی رائٹس بھی ہوں گے
شائع 26 مارچ 2024 07:36pm

پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ (آئی سی سی) کی طرف سے 2025 کے آخر تک کرکٹ کے نشریاتی رائٹس مل گئے، نشریاتی رائٹس پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور ٹاور اسپورٹس نے حاصل کیے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک 6 مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔

ان دونوں کمپنیوں کے پاس ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کے نشریاتی رائٹس بھی ہوں گے۔

آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، انڈر 19 ورلڈ کپ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔

جن دیگر آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2025، چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل 2025 اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھی شامل ہیں۔

پاکستان

PTV

ICC Events Broadcasting Rights

Tower Sports

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div