Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی : نادرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، ایس ایس پی ویسٹ
شائع 27 مارچ 2024 02:20pm

کراچی میں تھانہ منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق دونوں افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ایک شخص کی شناخت شاہ زمان علی ولد علی نواز کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے، موقع سے ایک 9 ایم ایم کا راؤنڈ بھی ملا ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

حفیظ الرحمان بگٹی نے مزید بتایا کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع ویسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے، ایس ڈی پی او و ایس ایچ او منگھوپیر موقع پر موجود ہیں، کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

karachi

Manghopir

Dead Bodies Found

notheran bypass

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div