Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ
شائع 27 مارچ 2024 04:35pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشت گردوں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکا نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہر دہشت گرد کا خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی، پاکستانی شہریوں خصوصاً چینی باشندوں کو محفوظ بنانا یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں، ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے۔

Army Chief

COAS

اسلام آباد

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div