Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں کی پابندی ختم

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی
شائع 28 مارچ 2024 02:38pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی جبکہ پابندی کے باعث رمضان میں قیدی 2 ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں کرسکے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقاتوں پرپابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانا تھا، جیل میں آج سے ملاقاتوں پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ جیل میں موجود تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

rawalpindi

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

ban on meetings

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div