Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، محسن نقوی
شائع 28 مارچ 2024 06:16pm

پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات میں شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، ہم خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Ali Amin Gandapur

mohsin naqvi

Intelligence Based Operation (IBO)

Basham Attack

Shangla Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div