Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کا کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس
شائع 29 مارچ 2024 10:36pm

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی سرگرمیوں اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلس میں وزیر اعظم نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی، اجلاس کا ایجنڈا غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات تھا۔

اجلاس میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کےخلاف اقدامات اور غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق شرکاء کو جرائم پیشہ مافیاز، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ سمیت دیگر جرائم پر بریفنگ دی گئی شرکاء نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت اور پاکستانی عوام کی معیشت اور بہبود پر ان کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔ شرکاء نے اسمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا بھی کیا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں کی منظوری دی گئی آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ وزیر اعظم کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت اقدمات کرنے کی ہدایت کی۔

shahbaz sharif

Army Chief General Asim Munir

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div