Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں‘، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی، اسد قیصر
شائع 30 مارچ 2024 09:34pm

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔

لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

Asad Qaiser

Jamat e Islami

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Liaquat Baloch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div