Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سندھ میں تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا، محکمہ تعلیم
شائع 31 مارچ 2024 10:03am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

یوم علیؓ کے موقع پر سندھ میں تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم شہادت حضرت علیؓ پر مورخہ یکم اپریل کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں اپریل وہ مہینہ ہے جب بالخصوص سندھ میں طلبہ اور بہت سے دفتری ملازمین 12 سے 13 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تعلیم

schools closed

Higher Education Commission (HEC)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div