Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی : ڈکیتی وارداتیں شہریوں کی جان کیلئے خطرہ، رمضان میں 10 افراد جان سے گئے

ایوب گوٹھ ندی کے قریب ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے تولیہ فیکٹری کا ملازم جاں بحق ہوگیا، پولیس
شائع 31 مارچ 2024 11:22am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں ڈکیتی وارداتیں شہریوں کی جان کیلئے خطرہ بن گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک اور شہری جان سے گیا ، مقتول چار بچوں کا باپ تھا، رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں جاں بحق شہریوں کی تعداد دس ہوگئی۔

ایوب گوٹھ ندی کے قریب ملزمان اور پولیس میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے تولیہ فیکٹری کا ملازم کانجھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گولی کانجھی کو لگی، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

مقتول کا تعلق میرپورخاص سے تھا، اہل خانہ کے مطابق کانجھی کو جب گولی لگی تو وہ کام سے گھر واپس آرہے تھے۔

پولیس نے ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div