Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

شوہر کو قتل کرنے والے کو 50 ہزار دینے کا اعلان، خاتون کا واٹس ایپ اسٹیٹس وائرل

شوہر اہلیہ کے خلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا
شائع 31 مارچ 2024 04:46pm

بھارت میں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات رونما نہ ہوں، ایسا ہی کچھ آگرہ کے شخص کے ساتھ ہوا ہے، جس کی اہلیہ نے اس کے سر کی قیمت رکھ دی ہے۔

بھارتی شہر آگرہ کے ضلع باہ میں خاتون اور اس کے شوہر کے بیچ ان بن ہو گئی، جس کے بعد خاتون نے ناراضگی کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ صارفین سمیت بھارتی میڈیا بھی حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر سے لڑائی کے بعد واٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس لگایا، جس کے مطابق جو کوئی بھی میرے شوہر کا قتل کرے گا، اسے 50 ہزار بھارتی روپے انعام ملے گا۔

اسٹیسٹس وائرل ہوتے ہی خبر پولیس تک بھی جا پہنچی، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب شوہر بھی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ہے، جہاں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل اہلیہ کی سہیلی نے بھی اسے دھمکی دی تھی۔

شوہر نے اہلیہ کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھ کر تھانے میں درخواست دی تھی، تھانے کے انچارج شیام سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف کیس رجسٹرڈ کردیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں شوہر نے انکشاف کیا کہ 2022 میں ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں بھنڈ میں دونوں کی شادی ہوئی تاہم اس وقت سے لے کر آج تک دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور اختلافات کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ دسمبر 2022 میں خاتون گھر چھوڑ کر واپس میکے چلی گئی تھی، جس کے بعد سے وہ اپنے والدین کے ہمراہ رہ رہی تھی۔

دوسری جانب شوہر نے درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کی اہلیہ کا پڑوسی سے کے ساتھ ناجائز تعلق ہے، دونوں کے درمیان جھگڑوں کی وجہ بھی یہی تعلق تھا۔

ساتھ ہی شوہر نے کہا کہ میری اہلیہ کے معشوق نے بھی مجھے مارنے کی دھمکی بذریعہ فون کال دی تھی۔

واضح رہے ایسا ہی ایک کیس بھارتی شہر گوروگرام میں 2019 میں پیش آیا تھا، جہاں اہلیہ نے شوہر کو مارنے کے لیے مبینہ طور پر 16 لاکھ بھارتی روپے دیے تھے۔

india

police

Wife

Women

Husband

fight

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div