Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آرام صرف نیند نہیں، 6 دیگر طریقوں سے بھی جسم کو سکون پہنچ سکتا ہے

نیند آرام کی محض ایک صورت ہے
شائع 01 اپريل 2024 11:28am

ہم سب جانتے ہیں کہ آرام انسانی جسم کے لیے کتنا اہم ہے۔ مگر جب ہم کہتے ہیں آرام، تو اکثر خود کو بستر پر لیٹے رہنا ،اپنے پسندیدہ ٹی وی شو سے لطف اندوز ہونا،یا پھر پورا دن سو کر گذارتے ہوئے تصور کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آرام کی کئی اور قسمیں بھی ہیں اور ہمارے جسم کوجسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مختلف موقعوں پر ان میں سے کسی کے انتخاب کی ضرورت ہوتی ہے۔

جسمانی آرام

ماہرین کے مطابق اپنے جسم کو ری چارج اور ریکور کرنے کے لیے جسمانی آرام ضروری ہے ۔ ویسے تو جسمانی آرام کے بہت سے انداز ہیں اور نیند ان میں سے ایک ہے ۔

روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔بچوں کے لیے یہ دورانیہ زیادہ اور بڑوں کے لیے کم ہوسکتا ہے ۔بہر حال گہری نیند لینا زیادہ اہم ہے ۔

جسمانی آرام میں مراقبہ اور سانس لینے کی تکنیک ، بھی شامل ہے

اعصاب کو پرسکون رکھنے اور خون کی روانی بہتر بنانے کے لیے مساج بھی جسمانی آرام کی ایک شکل ہے ۔

مختلف سرگرمیوں جیسے واکنگ یارقص سے بھی جسم کو آرام ملتا ہے ۔

ذہنی آرام

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں 70 ملین افراد اور ہرآٹھ میں سے ایک شخص ذہنی بیماریوں کے ساتھ جی رہا ہے ۔

ماہرین کے مطابق ذہنی بیماریوں سے نمٹنے کا ایک طریقہ اپنے ذہن کو آرام دیناہے ۔

خاموشی، اپنی سوچوں کو واضح کرنے اور ذہنی کھنچاو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔اسی طرح میوزک بھی ایک پرسکون اثر رکھتی ہے ،یا پھر کسی مشغلے یا پسندیدہ سر گرمی کا انتخاب بھی ذہنی آرام کی ایک شکل ہے ۔

سماجی آرام

عام خیال ہے کہ انسان ایک سماجی حیوان ہے اس لیے اسے سماجی آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔

سماجی آرام کے لیے اکیلے وقت گذارنا، قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونایا پھر پالتو جانور کے ساتھ وقت گذارنا میں سے کسی ایک طریقہ کو منتخب کیا جا سکتا ہے ۔

روحانی آرام

روحانی آرام کا مقصد روح کی تشفی ،زندگی کا کوئی مقصد اور مطلب تلاش کرنا ہے ۔ جسمیں پرسکون رہنے کی مشق،عبادت اور مراقبہ شامل ہے ۔

جذباتی آرام

اپنے جذبات اور موڈ کی حفاظت بھی ضروری ہے، اس کے لیے نہ کہنا سیکھیں۔ یہ دباؤ کم کرنے اور اپنے جذبات کو آرام دینے میں مدد دیتا ہے۔

اپنے جذبات کے اظہار کے لیے آپ کوئی تحریر لکھ سکتے ہیں یا اپنے کسی دوست سے بات کر سکتے ہیں ۔

اسکے علاوہ تھراپی یا پھراپنے جذبات کو پروموٹ کرنے کے لیے کوئی سرگرمی منتخب کرلیں ۔

تخلیقی آرام

اگر آپ تخلیقی میدان میں کام کر رہے ہیں ،تو کچھ دیر ان سرگرمیوں سے دور رہیں اور ایسی سرگرمی اختیار کریں جو آپ کی جبلتی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔

اس سلسلےمیں کوئی اور تخلیقی مشاغل، جیسے پینٹنگ ، موسیقی ، نئی جگہوں کی سیر یا قدرت کے نظاروں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے

صحت

Women

lifestyle

rest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div