Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پرویزالہٰی کی طبیعت بدستور خراب، طبی معائنے کیلئے ایک بار پھر پمز اسپتال منتقل

پرویزالہٰی کی پسلیوں میں فریکچر تھا، انہیں امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں، ذرائع
شائع 03 اپريل 2024 03:44pm

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو طبی معائنے کے لیے ایک بار پھر پمز اسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ ان کومکمل طبی معائنہ کرے گا۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی کی بدستور طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں طبی معائنہ کے لیے ایک بار پھر پمز منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کی پسلیوں میں فریکچر تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب امراض قلب سمیت دیگربیماریاں بھی لاحق ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کو پمز منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ ان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں، پرویز الہٰی کو پسلیوں میں درد کی شکایت ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کارڈک پرائویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے، امراض قلب کے ڈاکٹرز پرویز الہٰی کا معائنہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

جیل میں عمران خان کا کھانا کیسے تیار ہوتا ہے، تفصیلات جاری

پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں پھسل گئے، ہڈی ٹوٹ گئی

rawalpindi

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div