Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر! پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم

قومی ایئر لائن کی بھاری بھر کم بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی
شائع 03 اپريل 2024 04:36pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرکے بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی جبکہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے ذمے 202 ارب روپے کا قرض ہوگا۔

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور قومی ایئر لائن کی بھاری بھر کم بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا۔

پی آئی اے ایوی ایشن کے بڑے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس ہیں۔

پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافرکی سفری سہولت دیتا ہے، نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے

پی آئی اے کے پاس ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت اہم ترین روٹس ہیں، ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو ایئرلائن کا قرض 830 ارب روپے ٹرانسفر کردیا گیا۔

پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے ذمے 202 ارب روپے کا قرض ہوگا، بینکوں سے آپریشنز کے لیے 167 ارب روپے اور ملازمین کے 35 ارب روپے کا قرض ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

pakistan economy

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines

PIA Privatisation