Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی نے عمران خان کے نئے فوکل پرسنز کا اعلان کردیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کی ہدایت کی تھی
شائع 04 اپريل 2024 12:45pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا ہے، اس سے قبل سینئر رہنما شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے نئے فوکل پرسنز کا اعلان چئیر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

فوکل پرسنز کے ناموں میں بیرسٹر گوہر، سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتہ اور بیرسٹر علی ظفر کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

جبکہ عمران خان نے شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا تھا۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے متوازی اپنی سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی

پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا۔

Sher Afzal Marwat

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

focal person

names