Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

امریکی وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم تک قونصلر رسائی دی گئی
شائع 04 اپريل 2024 02:44pm

امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی، وفد کو مجرم تک قونصلر رسائی بھی دی گئی۔

امریکی سفارت خانے کے عملے نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم اور امریکی شہری ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔

امریکی سفارتی خانے کا وفد مجرم سے ملنے اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچا۔

تین رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے روم میں ملاقات کروائی گئی، امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔

ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی ہے تاہم عدالتی سزا کے بعد وہ قید میں ہے۔

rawalpindi

Zahir Jaffer

Noor Mukadam

Adiyala Jail

Adyala Jail

American Embassy

Adiayala Jail

noor mukadam murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div