Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

آرمی چیف نظر رکھیں، کور کمانڈر ہاوس میں اجلاس کیسے ہوا، اے این پی

کورکمانڈر ہاؤس خیبر پختونخوا میں کابینہ اجلاس پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:06am

کورکمانڈر ہاؤس میں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس پر ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں پختونخوا کابینہ اجلاس کے متعلق وضاحت دیں۔

جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاؤس میں اجلاس کیسے ہوا، تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاؤس میں ہو۔

ترجمان اے این پی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی۔ تحریک انصاف کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کور کمانڈر ہائوس پشاور میں ہوا تھا یا صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت کابینہ کو کورکمانڈر ہائوس میں افطار پارٹی کیلئے وہاں مدعو کیا گیا تھا۔

KPK

army cheif

Corps Commanders conference

KP cabinet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div