Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پشاور : مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن کا آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے اور افطار بھی وہاں کریں گے، اپوزیشن ممبران
شائع 05 اپريل 2024 10:56am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف اپوزیشن نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے

پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن خیبرپختونخوا میں ممبران سے حلف نہیں لیا جارہا جس کے بعد اب اپوزیشن ممبران نے پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج میں اے این پی، جے یو آئی، ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی پی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران شرکت کریں گے۔

اپوزیشن ممبران کے مطابق آج 2 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے جمع ہوں گے اور ممکنہ طور پر افطار بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کرینگے۔

Ali Amin Gandapur

KP Assembly

women reserved seats

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div