Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی میں دو دن میں 4 ڈاکو ہلاک، 2 شہری مارے گئے

ڈکیتی کی واردات، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور منگھوپیر میں پیش آئیں
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 05:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ڈاکو راج برقرار، 2 شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو دن میں چار ڈاکو بھی مارے گئے۔

کراچی میں جمعہ کو نارتھ ناظم آباد بلاک K میں عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا عوام کے تشدد سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر عوام سے لوٹ مار کے دوران 2 ڈکیت 25 سالہ عطاﷲ ولد لعل محمد اور عبدﷲ ولد نادر خان عوام کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔

تاہم عطاء اللہ موقع پر ہی عوام کے تشدد سے ہلاک ہو گیا جبکہ عبداللہ رخمی ہو گیا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ عوام کی جانب سے شدید تشدد کے باعث ڈکیت فرار ہونے میں ناکام رہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پسٹل اور پانچ راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

اس سے قبل جمعرات کی شب بفرزون میں دو ڈاکو مارے گئے۔ جمعہ کو پولیس نے بتایا کہ ہلاک دونوں ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے، ہلاک ملزم ناصر کے خلاف پانچ مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم فیصل صحافی کی فیملی سےلوٹ مارمیں ملوث ہے۔

جمعرات کی شب ہی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نواب کالونی میں شہریوں نے دو ڈکیتوں کو پکڑ لیا تھا۔ جنہیں مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ڈکیت ایک شہری کو زخمی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے دبوچ لیا۔

اسی رات منگھوپیر میں نیوناظم آباد گیٹ کے قریب شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا۔ اس دوران ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سائیں داد اور شبیر کے نام سے ہوئی، زخمی غلام مصطفیٰ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مقتول سائیں داد کا تعلق عمرکوٹ سے تھا جس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تمام دوست کراچی میں مزدوری کرتے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی، ملزم کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی ملزم کی شناخت شاہد میرکلام کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔ ملزم شاہد کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین لوگ سوار تھے، میرے ساتھ حبیب اور شبیر ساتھ تھے، حبیب اور میرے پاس پستول تھا، مقابلے کے بعد میرے ساتھی مجھے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

karachi

Robbery

Sindh Police

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div