Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام قبول کرتے ہی انتقال کرنے والی خاتون کو بڑا مرتبہ مل گیا

یوکرین سے تعلق رکھنے والی داریا کوتسارینکو نے رمضان کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 07:59am

گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کی خبر کافی وائرل تھی، جس میں انہوں نے موت سے چند گھنٹے قبل اسلام قبول کر لیا تھا، تاہم اب دبئی کے عوام نے خاتون سے متعلق بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی خاتون دریا کوتسارینکو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔

جس میں دار البیر سوسائٹی کی جانب سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے، واضح رہے یہ وہی سوسائٹی کے جس کے تحت اسلام انفارمیشن سینٹر چلایا جا رہا ہے، جہاں داریا نے اسلام قبول کیا۔

اسی سینٹر میں اسلام قبول کر کے داریا کو مذہب کی تبدیلی کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔

انتقال کے بعد اب خاتون کو ایک بڑا مرتبہ دیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے داریا کے نام کی مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے چندہ بھی جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک اسپیشل لنک تیار کیا گیا ہے جہاں جا کر مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرایا جا سکتا ہے۔

جبکہ مسجد کے لیے دبئی میں 812 اسکوائر میٹر کا پلاٹ بھی لیا جائے گا۔ مسجد میں فلور ایریا ہوگا، جو کہ 613 اسکوائر میٹرز کے رقبے پر پھیلا ہوگا، جبکہ پرئیر ہال مردوں کے لیے گراؤنڈ فلور پر بنایا جائے گا۔

جہاں 200 سے زائد نمازی نماز پڑھ سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے پہلی منزل کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسی مسج میں امام کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا اور وضوخانہ بھی بنایا جائے گا۔ 33 میٹرز کی اونچائی کے ساتھ مینار بھی مسجد کا حصہ بنائے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اب تک 13 فیصد یعنی 515،0000 درہم جمع کیے جا چکے ہیں، جبکہ تعمیر کے لیے 4 ملین درہم درکار ہیں۔جو کہ پاکستانی 3 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خبریں تو کئی ہیں، تاہم یوکرینی خاتون کے اسلام قبول کرنے کی خبر کافی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں خاتون اسلام قبول کرتے ہی انتقال کر گئی تھیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی داریا کوتسارینکو نے رمضان کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا۔

تاہم اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی خاتون انتقال کر گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا۔

خیلج ٹائمز کے مطابق جمعے کے روز داریا نے اسلام قبول کیا تھا، جبکہ وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے، تاہم خاتون کی موت پر سوشل میڈیا پر بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔

dubai

Mosque

Daria Kotsarenko

new muslim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div