Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

راحت فتح علی خان کی عمرہ ادائیگی کی تصاویر نے نئی جنگ چھیڑ دی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے تیروں کی بوچھاڑ
شائع 06 اپريل 2024 09:34am

راحت فتح علی خان بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی سنگر ہیں۔دنیا بھر میں انکے بے انتہا مداح ہیں۔اور لوگوں نے ہمیشہ ان کی آواز اور گانوں کو پسند کیا ہے۔

راحت فتح علی خان کو حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان گذشتہ دنوں کئی تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔ اپنے ’دم والے پانی‘ کی بوتل نہ ملنے پر پر ملازم کو پیٹنے کے معاملے میں بھی انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم بعد میں انہوں نے معافی مانگ لی تھی۔اور دونون فریقوں کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے۔

راحت فتح علی خان اس وقت سے کافی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اور اب ان کی جانب سے عمرہ کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔وہ مکہ مکرمہ میں تھےاور عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کی تصاویر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھیں۔راحت فتح علی خان کو ان تصاویر میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر ردعمل کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے بہت سے منفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

کئی صارفین نے انکے دم والے پانی کا ذکر کیا ہے۔ایک صارف نے دم والا پانی پی کے بلی حج کو چلی جیسے کمنٹس دیے ہیں۔

اکثرصارفین نے اسے دنیا دکھاوا قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا حج کا پانی لے آناپیر کو پلانا

جبکہ کئی صارفین نے منفی کمنٹس سے گریز کرتے ہوئے اسے اللہ اور بندے کے درمیان کا معاملہ ٹہرایا۔

Celebrities

lifestyle

showbiz

Rahat Fateh Ali Khan