Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بلوچستان کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی

کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود
شائع 07 اپريل 2024 04:57pm

بلوچستان کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حلف برداری عید کے فوری بعد پہلے دفتری روز ہوگی، کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب چند روز قبل طے پائی تھی، وزیر اعلیٰ کو بھائی کے طبی چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑا، عید کی تعطیلات کے باعث اب بلوچستان صوبائی کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائے گی۔

بلوچستان

quetta

takes oath

Balochistan Cabinet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div