Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فیصل آباد میں شقی القلب باپ نے شرارت کرنے پر 3 سال کی بیٹی مار ڈالی

خاموشی سے دفنانے میں مصروف تھا، پڑوسی نے پولیس کو اطلاع دی
شائع 08 اپريل 2024 07:24am
ملزم یعقوب پولیس حراست میں
ملزم یعقوب پولیس حراست میں

اس خبر کی تفصیلات بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہوسکتی ہیں۔

فیصل آباد میں شرارت کرنے پر شقی القلب باپ نے تشدد کرکے اور گلہ گھونٹ کر 3 سالہ بیٹی کو مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258 ر ب لماں پنڈ گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب سنگدل باپ نے 3 سالہ بیٹی کو شرارت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر معصوم کائنات کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یعقوب نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے بچی کی نعش کو دفنانے میں مصروف تھا کہ ہمسائے نے پولیس کو کال کر دی۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div