Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

احمد چٹھہ کیخلاف 35 میں سے 34 مقدمات پر ضمانت منظور، آخری کیلئے راہداری ضمانت مل گئی

احمد چٹھہ وزیر آباد سے آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 05:20pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد ناصرچٹھہ کے بیٹے رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کی 14 روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی۔

احمد چٹھہ وزیر آباد سے آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

احمد چٹھہ کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ احمد چٹھہ نو مئی سمیت متعدد مقدمات میں نامزد ہیں، انہوں نے 35 میں سے 34 مقدمات میں ضمانت کروا لی ہے۔

وکیل احمد چٹھہ نے کہا کہ ایک گوجرانوالہ کے مقدمہ میں ضمانت رہتی ہے، گوجرانوالہ جانے کیلئے راہداری ضمانت چاہیے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ احمد چٹھہ حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے ہیں کیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی یہ ان کے ہی بیٹے ہیں اور فیاض چٹھہ کے بھائی ہیں۔

عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کتنے چھوٹے ہیں فیاض چٹھہ سے؟ جس پر درخواستگزار محمد احمد چٹھہ نے جواب دیا کہ جی میں ان سے 12 سال چھوٹا ہوں۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فیاض چٹھہ میرے کلاس فیلو ہیں۔

عدالت نے احمد چٹھہ کی 14 روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی۔

Bail Granted

Ahmed Chattha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div