Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بلوچستان شہدا فورم کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

قرض حسنہ سمیت دیگر اقدامات کے لیے ہماری امداد کی جائے، جمال رئیسانی
شائع 08 اپريل 2024 07:28pm

کوئٹہ میں بلوچستان شہدا فورم کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 شہدا کی فیملیز میں چیک تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں شہدا فورم کے پیٹرن ان چیف اور رکن قومی اسمبلی نواب زادہ جمال رئیسانی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور لواحقین کی فیملیز نے شرکت کی۔

رکن قومی اسمبلی نوابزدہ جمال رئیسانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری تنظیم شہدا کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، ہمیں ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے سروں کا تاج ہیں، ہمیں شہدا کے لواحقین کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شہدا کے لواحقین کئی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کی امداد کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،لواحقین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے، کوشش کریں گے کہ حکومت بلوچستان اور دیگر تنظیمیں شہدا کی لواحقین کے لیے مزید کام کریں۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ قرض حسنہ سمیت دیگر اقدامات کے لیے ہماری امداد کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div