Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

لیبیا میں 28 روزوں کا رمضان؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

رمضان کے آغاز پر رویت ہلال کے تنازعے کے باعث عید کل ہونے کا امکان
شائع 08 اپريل 2024 08:00pm

ویسے تو دنیا بھر میں عید کا چاند 29ویں یا 30ویں روزے کو دیکھا جاتا ہے، لیکن لیبیا میں حکومت نے اپنی رویت ہلال کمیٹیوں کو 28 روزوں کا چاند دیکھنے کا حکم دے دیا۔

العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق لیبیا میں پارلیمنٹ کی مقرر کردہ حکومت نے اس حوالے سے فتوے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کو ایک بیان جاری کیا ۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چاند دکھنے کی کمیٹیاں مخصوص تاریخ یعنی 29 رمضان سے ایک دن پہلے یعنی 28 رمضان کو عید الفطر کا چاند دیکھیں۔

اس حکم کے بعد آج اگر لیبیا میں چاند نظرآتا ہے تو کل یعنی منگل کو لیبیا میں عیدالفطر ہوگی۔

اس طرح لیبیا میں رمضان 28 روزوں کا ہوگا اور ایک روزے کی قضا واجب ہوگی۔

ایک روز قبل چاند دیکھنے کے حوالے سے لیبیا کی حکومت نے کہا کہ آغاز رمضان کا اعلان درست اور شک و شبہ سے بالاتر تھا، اس سال رمضان کے چاند کو ثابت کرنے میں کچھ لوگوں کی طرف سے پیدا ہونے والی الجھن اورعدالتوں کے سامنے گواہوں کی گواہی کے ناقابل قبول ہونے کے پیش نظر 28 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھنے کا کہا گیا۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اس کے چاند پر ایک تنازعے نے جنم لیا تھا، سعودی عرب اور مصر کے دو فلکیاتی ماہرین نے اتوار 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی، تاہم معروف ویب سائیٹ مون سائٹنگ سمیت دنیا کے دیگر ماہرین فلکیات نے کہا تھا کہ اتوار کو بحرالکاہل کے جزائر کے علاوہ کہیں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

تاہم، ویب سائیٹ “ ٹائم اینڈ ڈیٹ“ سے ظاہر ہوا تھا کہ اتوار 10 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند ایسے مقام پر ہوگا جہاں سے وہ عرب ممالک سمیت لیبیا میں بھی دکھائی دینے کی رینج میں ہوگا۔

اس کے باوجود لیبیا میں عرب ممالک کے برعکس 11 مارچ کے بجائے 12 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔

Eid ul Fitr

Libya Moon Sighting

Eid Moon Sighting