Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فوجی آپریشن میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

فوجی آپریشن میں 50 لاکھ سر کی قیمت والا دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید بھی ہوئے تھے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 10:59pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سلیم عرف ربانی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ جب کہ آپریشن کے دوران دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سلیم ربانی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہا، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور بےگناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔

آپریشن کے دوران لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود شہید اور لانس نائیک حسیب جاوید شہید کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، بیرسٹر گوہر ، مقامی افراد اور پولیس کے عہدیداران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا۔ انھوں نے 16سال ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

مدثر محمود شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے۔ لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے 5 سال تک ملکی دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

pakistan army

security forces

security forces operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div