Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی : چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری چل بسا

ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی تھی
شائع 15 اپريل 2024 03:50pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں چاند رات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری چل بسا۔ نماز جنازہ عصر کے بعد مسجد عمار بن یاسر گلشنِ معمار میں ادا کی جائے گی۔

گلشنِ معمار کا رہائشی وسیم الرحمان نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

وسیم کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائر کردہ گولی کمر میں لگ گئی تھی۔

ابتدائی طور پر معمر شہری کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تھا، اور پھر فرسٹ ایڈ کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div