Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری کا دورہ

او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر اظہار برہمی، ایم ایس کی سرزنش
شائع 16 اپريل 2024 05:59pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا ، مریضوں کی عیادت کی اور مسائل دریافت کئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران قطار میں کھڑی خواتین سے گفتگوکی، او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ۔ مریضوں کو انتظار کروانے پر ایم ایس کی سرزنش کی۔

وزیر اعلیٰ نے مریض ماں بیٹی کو دلاسہ بھی دیا ۔مریم نواز کا ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی بزرگ خاتون سے گفتگومیں کہا کہ ادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں ؟

مریم نواز نے اسپتال کی خواتین سیکیورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور گلے لگالیا ۔ دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب کو ایم پی اے بلال یامین ستی نے بریف کیا ۔ جس پر مریم نواز نے اسپتال کا نظام درست کرنے کی تنبیہ کی کہا کہ اسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے اسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی اور طبی ٹیسٹ کی سہولیات کےبارےمیں بھی دریافت کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کابھی جائزہ لیا۔ مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں بھی کی۔

PMLN

hospital

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div