Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنماؤں پر دائر 9 مئی مقدمات سننے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

ملک اعجاز آصف نے سماعت بغیر کارروائی معطل کردی، شیریں مزاری، زرتاج گل کا ردعمل
شائع 17 اپريل 2024 01:01pm

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کے خلاف پنجاب حکومت نے ریفرنس دائر کردیا۔ جج ملک اعجاز آصف نے سماعت بغیر کارروائی کے معطل کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس کا سامنے کرنے والے جج نے بدھ کو سماعت مقدمے کی سماعت کرنی تھی تاہم انہوں نے بغیر کاروائی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

شیخ رشید، شہریار آفریدی، زرتاج گل، اجمل صابر، سمابیہ طاہر اور راجہ بشارت عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکی

سماعت ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی عدالت سے روانہ یوگئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہاکہ آج ہماری ضمانت کنفرم ہونی تھی ، پنجاب حکومت نےجج کیخلاف ریفرنس دائرکردیا، قانون کو تماشہ بنا دیاگیا ہے، حکومت خودجج لگاکرخودریفرنس دائرکرتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہاکہ ظلم کےخلاف آوازاٹھانےوالےکاگلہ دبایاجاتاہے، کیا 25 کروڑ عوام بغیر انصاف کے رہیں ؟ ہم عدالتوں کے روبرو خود پیش ہوتے ہیں، ملک میں قانون و آئین کا تماشہ بنا ہوا ہے۔

pti

Zartaj Gul

shireen mazari

9 May Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div